لاہور پولیس :رواں سال 37ہزار ملزم گرفتار

مختلف تھانوں میں قانون شکن عناصر کے خلاف 4 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف رواں سال کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 37 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شہر کے مختلف تھانوں میں قانون شکن عناصر کے خلاف 4 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 کلاشنکوف، 95 رائفلیں، 120 گنیں، 4 ہزار 109 ریوالور اور 20 ہزار سے زائد گولیاں بر آمد کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔