اسلا م آباد(آئی این پی ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے ملک بھر کیلئے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سی سی پی اے نے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، جس کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 47 روپے 37 پیسے میں بنی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی سے 77 ارب 19 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی بنائی گئی، فرنس آئل پر فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے رہی