اسلام آباد(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ججز کی شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ انسانی فیصلہ سنایا، اس موقع پر علیمہ خان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر عوام اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ہو سکے گا، ہم اس فیصلے پر بہت خوش ہیں، ایک وقت ایسا آ گیا تھا جب ہم بالکل مایوس ہو چکے تھے، لیکن بالکل اسی مایوسی کے عالم میں اللہ تعالی نے ہمارے لیے انصاف کا راستہ نکالا اور عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ آیا