سپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستیں کل تک ملتوی کر دیں

سپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستیں کل تک ملتوی کر دیں

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات عدالت نے نہیں دیکھیں، اور بہتر ہوگا کہ سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کی جائے تاکہ تمام فریقین دستاویزات کا جائزہ لے سکیں۔ وکیل عمران خان نے بتایا کہ جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، تاہم عدالت نے کہا کہ جو بھی مواد موجود ہے، اس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ استغاثہ بھی عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے، اور عدالت نے تمام فریقین کو کل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت دی۔