انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کو بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 7 ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی۔عدالت میں عمران خان کے وکیل حسنین مرتضیٰ سنبل پیش ہوئے جبکہ وکلاء پینل میں محمد فیصل ملک اور عرفان احمد خان نیازی شامل تھے۔ اس کے علاوہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کروانے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست بھی زیر سماعت تھی، جسے عدالت نے 18 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ عمران خان ان مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین سے دلائل اور پولیس سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔