جنگلا ت کا کٹاؤ ، بارشیں، سیلاب، آلودگی میں اضافہ ہوا: ایاز صادق

 اس صورتحال سے نجات کیلئے شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنانا ناگزیرہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں سے تباہ کاریاں روکنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کر نا ہوگی: سپیکر
 اسلام آباد (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جنگلات کے تیزی سے کٹائو کے باعث طوفانی بارشیں، زمینی کٹائو، سیلاب، فضائی آلودگی اور غیرمتوقع موسمی تغیرات جیسے مسائل سنگین شکل اختیا ر کرچکے ہیں، اس صورتحال سے نجات کیلئے شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنانا ناگزیرہے۔ پیرکو قومی یوم شجرکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنانا ناگزیر ہے،جنگلات کے کٹاؤ سے بارشیں، سیلاب اور فضائی آلودگی بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہ کاریاں روکنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کر نا ہوگی۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیحات میں ہونا چاہئے کیونکہ آنے والی نسلوں کو صاف ماحول دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جنگلات پانی کو جذب کرکے فلیش فلڈز کو روکتے ہیں اس لییدرختوں کی افزائش اور نگہبانی ناگزیر ہے۔