ایاز صادق سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی

 6 ارب31کروڑ65لاکھ مختص بجٹ سے 2ارب 25کروڑ85لاکھ خرچ ، ساڑھے 4 کروڑ کھانے کی مد میں ادا
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے میں کامیاب ہوگئے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مالی سال کے چھ ماہ میں مختص بجٹ کے 40فیصد اخراجات کئے ہیں ،مالی سال2024-2025کے چھ ماہ میں دسمبر تک مجموعی طور پر دو ارب 25کروڑ85لاکھ روپے خرچ کئے ، رواں مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب31کروڑ65لاکھ روپے کا بجٹ مختص ہے۔ چھ ماہ میں افسروں وملازمین کو22کروڑ56لاکھ اعزازی تنخواہوں ،کھانے کی مد میں ساڑھے چار کروڑروپے ،ممبران اور حکام کے بیرون ملک دوروں پر11کروڑ49 لاکھ روپے اور پاکستان آنے والے بیرون وفود پر 95 لاکھ روپے اخراجات کئے ۔ یوٹیلیٹی الائونس الیکٹرک سٹی کی مدمیں21کروڑ89لاکھ افسران وملازمین کو پارلیمنٹ ہائوس /صدارتی الائونس کی مد میں33کروڑ64لاکھ ، سیشن الائونس کی مد میں24کروڑ25لاکھ روپے، سپیشل پارلیمنٹ ہائوس الائونس کی مد میں21کروڑ86لاکھ روپے ادائیگی کی ،پٹرولیم مصنوعات کی مد میں1کروڑ92لاکھ ، سٹیشنری کی مد میں71لاکھ ، ٹرانسپورٹ کی مد میں59لاکھ ، ملازمین کو علاج اخراجات کی مد میں23لاکھ 35ہزار کی ادائیگی کی گئی۔