حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصر

2022 سیلاب کے بعد ورلڈ بینک نے فنڈنگ کی، حکومت ٹینڈر پراسس مکمل نہ کرسکی
سیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی اور عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا
 پشاور(یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی لیکن3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ اسی غفلت سے عوام کوسیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی اور عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعدحکومت کواربوں ڈالرامداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔