پی کے 103 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور آگ لگادی، حجرے میں پڑا سامان جل گیا ، کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا
میران شاہ (آئی این پی)شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعے میں کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب پی کے 103پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور آگ لگادی۔آگ کے باعث حجرے میں پڑا سامان جل گیا اور کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔