نئی دہلی (آن لائن)وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ کا مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب۔بھارتی سپریم کورٹ میں مودی حکومت کے متنازعہ وقف بل پر سماعت ہوئی ،سماعت چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں کی گئی ، وقف ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 10 درخواستیں دائر کی گئی ہیں ، ان درخواستوں میں اسدالدین اویسی، رہنما عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان سمیت دیگر درخواست گذار شامل ہیں ۔