بنوں (سپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں و ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کی زیر نگرانی بنوں گرینڈ فٹ بال نائٹ 27 ستمبر کو سپورٹس کمپلیکس زیاد اکرام خان درانی فٹ بال اسٹیڈیم، بنوں میں منائی جائے گی۔ یہ پروگرام قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرام خان درانی کی زیر سرپرستی ہوگاایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، فٹ بال میچ بھی ہوگا جس خیبرپختو نخوا سے نامور قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایونٹ منعقد کروانے کا بنوں کی غیور عوام اور بالخصوص پرجوش نوجوانوں کو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔ اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک تاریخی "بنوں گرینڈ فٹ بال نائٹ" 27 ستمبر کو شام 7 بجے سے منائی جا رہی ہے، جو اپنے جوش اور مقابلے کے لحاظ سے کسی فائنل سے کم نہیں ہوگی۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔