عارف علوی کو الاٹ گھر نہ ملنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو الاٹ شدہ گھر نہ ملنے سے متعلق درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست گزار سابق صدر عارف علوی کا وموقف ہے کہ باتھ آئی لینڈ میں انہیں الاٹ کئے گئے گھر پر سابق کسٹم ملازم کا قبضہ ہے اور سابق صدر کی حیثیت سے رہائش ان کا حق بنتا ہے، جو انہیں ملنا چاہیے۔سابق صدر کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی کو صدارتی عہدہ ختم ہونے کے بعد یہ گھر الاٹ کیا گیا تھا، تاہم گھر انہیں دیے جانے کے باوجود اسے کوئی دوسرا شخص استعمال کررہا ہے