ریسکیو اور ریلیف کاموں کا جائزہ ، علی پور کے مقامی ڈاکٹروں سے ملاقات بھی کی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے علی پور میں قائم ایدھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ ترجمان ایدھی کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور علی پور کے مقامی ڈاکٹروں سے ملاقات بھی کی۔دورے کے دوران کور کمانڈر ملتان بھی موجود تھے، جنہوں نے سیلابی ایام میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انجام دیے جانے والے ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہا اور متاثرین کی خدمت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔