موٹروے ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی

لاہور (کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-2 کو ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ راوی پل پر جاری تعمیراتی کام کے باعث عارضی طور پر ٹریفک کا دباؤ پیدا ہوا تھا، تاہم موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو کلیئر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایم-2 پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہے اور اس وقت موٹروے پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ موٹروے پولیس اہلکار موقع پر موجود رہتے ہوئے ٹریفک کی روانی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔