لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق ابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری اسلام آباد موٹر وے پر جا سکتے ہیں ، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور 3 ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری سوات ایکسپریس وے ،ہزارہ موٹروے اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر سفر کر سکتے ہیں ، تمام داخلی اور خارجی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔