سرگودھا میں کم سن جڑواں بچیوں کی پراسرار موت

سرگودھا میں کم سن جڑواں بچیوں کی پراسرار موت

سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں دو کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 اہل خانہ کے مطابق یہ پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں ہیں، جو دودھ پینے کے بعد سوتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ واقعے کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاکہ مزید تشخیص کی جا سکے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق آج ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو موت کی اصل وجہ کا تعین کرے گا۔ مقامی انتظامیہ اور اسپتال کے حکام اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ اہل خانہ اور علاقے کے لوگ اس حادثے پر غمگین ہیں اور جلد حقائق معلوم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔