راولپنڈی میں ڈینگی حملے جاری، کیسز اور کارروائیاں جاری

راولپنڈی میں ڈینگی حملے جاری، کیسز اور کارروائیاں جاری

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 اب تک سال بھر میں 16,345 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,072 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں 41 مریض زیر علاج ہیں اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق، 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا سرویلنس کیا گیا جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار 769 گھروں میں ڈینگی پازیٹو پایا گیا۔ اس کے علاوہ، 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گئے جن میں 25,079 سپاٹ ڈینگی پازیٹو نکلے، اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ادھر، انسدادِ ڈینگی کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں، جن کے تحت 4,581 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 1,862 مقامات سیل کیے گئے، 3,550 چالان جاری کیے گئے، اور جرمانہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے عائد کیا گیا۔