ویب ڈیسک: راولپنڈی ڈویژن میں 2025 کے آغاز سے اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے اسی دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد بھی اتنی ہی تھی۔
شہری سطح پر تفصیلات:
راولپنڈی: 35 کیسز
مری: 42 کیسز، جہاں ڈینگی کی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اٹک: 4 کیسز
چکوال: 3 کیسز
جہلم: 1 کیس
سال 2024 میں ڈویژن بھر میں کل 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں راولپنڈی شہر میں سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے۔
ہسپتالوں کی صورتحال:
2025 کے دوران ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ہسپتالوں میں 9614 مشتبہ ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔311 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی اور 15 مریض داخل کیے گئے۔مری میں 10 ڈینگی مریض داخل ہیں۔
لاروا کنٹرول اور جرمانے:
محکمہ صحت کے مطابق:
راولپنڈی: لاروا کی موجودگی پر 2440 ایف آئی آرز درج، 1112 مقامات سیل، 2819 چالان اور 4 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
مری: 43 ایف آئی آرز، 189 مقامات سیل، اور 730,000 روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی سطح پر احتیاطی تدابیر اپنائیں، پانی جمع نہ ہونے دیں، اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات میں تعاون کریں۔