کینیڈا میں اسلامک سینٹر کے بزرگ رکن کا قتل، تحقیقات جاری

کینیڈا میں اسلامک سینٹر کے بزرگ رکن کا قتل، تحقیقات جاری

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا ہے۔

80 سالہ ابراہیم بالا کو اس واقعے میں ہلاک کیا گیا، جبکہ ابھی تک قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں خوف اور تشویش پیدا کردی ہے۔اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ کمیونٹی نے اس واقعے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مقامی مسلمانوں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرے تاکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم سوالات کھڑے کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو سزا دلوانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اسلامک سینٹر نے کمیونٹی سے امن و سکون سے رہنے کی اپیل کی ہے اور مرحوم کے لیے دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کینیڈا میں رہنے والی مسلمانوں کی کمیونٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو ملک میں پرامن اور مساوی زندگی گزارنے کے لیے کوشاں ہے۔