کسی بھی دینی یا سیاسی جماعت کو احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے ‘ اسے محدود نہیں کیا جا سکتا
امریکہ پاک افغان تنازع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، چین مشکل وقت میں پاکستان کا حقیقی ساتھی ہے
اسلام آباد (آن لائن) جمیعت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پنجاب حکومت کی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی دینی یا سیاسی جماعت کو احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے اور اسے محدود نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے افغانستان کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین راضی ہوں تو مولانا فضل الرحمن افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مولانا حیدری نے خبردار کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع سے امریکہ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اور امریکی نظریں افغانستان کے اہم ائر بیس بگرام پر ہیں۔انہوںنے چین کو مشکل وقت میں پاکستان کا سچا ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کے حوالے سے خوش فہمی کا شکار ہیں۔