نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس بھی ختم کر دی گئی
اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفات کا بروقت اندراج یقینی بنانے کیلئے نادرا نے نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کر دی ۔قریبی رشتے داروں اور اولاد میں سے کوئی بھی مرنے والی شخص کی وفات کے بعد نائیکوپ منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔سب سے پہلے متوفی کے والدین، بہن، بھائی (ایلفا فیملی) یا بیوی/ خاوند اور اولاد (بی ٹا فیملی میں سے کوئی ایک فرد، متوفی کی وفات متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے میں رجسٹرڈ کروائے گا۔وفات کی رجسٹریشن کروانے کے بعد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی نادرا مرکز میں جا کر نائیکوپ کی منسوخی کسی فیس کے بغیر کرائی جاسکتی ہے۔ نادارا کی جانب سے متوفی کا نائیکوپ کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔