بولونیا/اٹلی(خصوصی رپورٹ) اطالوی اخبار نے ملالہ یوسفزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے، 50 سال سے زیر اشاعت روزنامہ Repubblica نے اپنے فرائیڈے میگزین کے ٹائیٹل پر نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر 28 سالہ پاکستان کی بہادر خاتون کی قد آدم تصویر شائع کی ہے جبکہ میگزین کے اندرونی صفحات پر ملالہ یوسفزئی کی ان کے والد ضیاء الدین اور دیگر اہل خاندان کیساتھ تصاویر شائع کر کے ان پر 9 اکتوبر 2012ء کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے سے لیکر خواتین میں تعلیم کے فروغ اور فلاح و بہبود کیلئے ان کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے۔