میموری چپس کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے 60 فیصد اضافہ

سیئول (آئی این پی )جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں ماہ کئی میموری چپس کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے 60 فیصد تک اضافہ کر دیا  ۔غیرملکی  خبررساںادارے کے مطابق یہ اضافہ اس شدید عالمی قلت کے باعث کیا گیا ہے جو اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تیزی سے بڑھتی تعمیر کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خبر کے بعد سام سنگ، ایس کے ہائنکس اور امریکی چپ ساز کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بوم نے نہ صرف اے آئی مخصوص چپس بلکہ ان میں استعمال ہونے والی میموری چپس کی مانگ میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اکتوبر میں سپلائی کنٹریکٹس کے لیے قیمتوں کے سرکاری اعلان میں تاخیر کی حالانکہ عام طور پر ماہانہ بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔یہ چپس بنیادی طور پر سرورز میں استعمال ہوتی ہیں، میموری چپس کی قیمتوں میں اضافے سے ڈیٹا انفراسٹرکچر بنانے والی بڑی کمپنیوں پر مالی دبا بڑھ رہا ہے