کراچی میں ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمن نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

کراچی میں ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمن نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

ویب ڈیسک:کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث ویمن نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، ویمن نیشنل ون ڈے کپ میں شریک تمام ٹیمیں اس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، جہاں آتشزدگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کے حوالے سے سنگین صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ویمن کھلاڑیوں کی مکمل حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی کے دوسرے ہوٹلوں میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے، جس کے سبب ایونٹ کو آگے بڑھانا ممکن نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق، ایونٹ کے ملتوی ہونے کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور انتظامیہ نے آگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔