دھند،سموگ ،موٹر وے بند

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم ایم 3 کو لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئیں موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا  ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔