صدرشی جن کی چین میں نا فذ کی جانے والی اصلا حات قابل تعریف ہیں، سیو لولا ڈی سلوا
رویو ڈی جنیرو(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے برازیلیا میں برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلواکے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا۔ صدر لولا نے کہا کہ وہ برازیل اور چین کے درمیان شراکت داری سے بہت خوش ہیں۔ ان کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کا جی20 ریو سمٹ میں شرکت کرنا انتہائی اہم ہے! دونوں صدور اس وقت اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ان کے خیال میں یہ ملاقات برازیل اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سب سے اہم ملاقات ہو سکتی ہے۔