قتل، اقدام قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

 مختلف ڈویژنز میں قتل کے 76، اقدام قتل کے 145 مقدمات درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مختلف تھانوں میں قتل کے 76 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ایک واقعہ بھی رپورٹ ہوا۔ اسی طرح اقدام قتل کے 145 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے مقدمات میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 19،19 کیسز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کینٹ ڈویڑن میں 18 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویڑن میں 10، اقبال ٹاؤن میں 7 اور سول لائنز میں 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اقدام قتل میں ماڈل ٹاؤن 35 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، کینٹ میں 32، سٹی میں 28، اقبال ٹاؤن میں 22، صدر میں 20 اور سول لائنز میں 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔