اب کوئی ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتا، سلمان خان کی مبہم پوسٹ سے تشویش

اب کوئی ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتا، سلمان خان کی مبہم پوسٹ سے تشویش

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے تنہائی سے متعلق مبہم اور جذباتی خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹنس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے دو طریقے ہوتے ہیں، اکیلے اور تنہا۔ اکیلے رہنا اپنا انتخاب ہوتا ہے جبکہ تنہا وہ ہوتا ہے جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔”انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے بعد لوگوں کو خود سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے، جس کے بعد ان کی پوسٹ پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔پوسٹ کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹ سیکشن میں ان کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے ان کی عمر کے باوجود فٹنس اور اسکرین پر موجودگی کو سراہا، جبکہ کچھ نے ان کے الفاظ کو جذباتی تنہائی سے جوڑ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان حقیقی زندگی کے فائٹر ہیں جو ہمیشہ حوصلہ دیتے ہیں، جبکہ دیگر مداحوں نے بھی ان کی شخصیت اور مستقل مزاجی کو سراہا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کے بیان کو ان کی ذاتی زندگی اور تنہائی سے متعلق جذباتی اشارہ قرار دیا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز عید 2027 میں متوقع ہے۔