ایران کے صوبہ لورستان میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر سات افراد شہید اور 56 زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی نائب گورنر کے مطابق دورود شہر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چگینی کے دیہی علاقوں میں بھی حملے کیے گئے، جس میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔حملوں کے بعد ایران کی مقامی انتظامیہ اور ہنگامی طبی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں اور مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عالمی ذرائع کے مطابق یہ حملے ایران اور خطے میں جاری کشیدگی کے دوران کیے گئے، جس نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔