ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو جگمگاتی سنہری گیلری میں بدل دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو جگمگاتی سنہری گیلری میں بدل دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد نہ صرف نظام حکومت میں تبدیلیاں کیں بلکہ وائٹ ہاؤس کی ڈیکوریشن میں بھی نمایاں تبدیلیاں کیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے آٹھ ہفتوں میں مصروف ہونے کے باوجود اپنے صدارتی دفتر (اوول آفس) کی ڈیکوریشن پر خصوصی توجہ دی۔انہوں نے صدارتی دفتر کو ایک گولڈن گیلری میں تبدیل کر دیا، جہاں سنہرے رنگ کی مختلف اشیاء نظر آتی ہیں۔ اس میں سنہرے پردے، سنہرے فریمز میں مزین تصاویر، سنہرے مجسمے اور دیگر آرائشی اشیاء شامل ہیں۔ یہاں تک کہ اوول آفس میں موجود ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول بھی سنہرے رنگ کے کور میں لپٹا ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس کی دیواروں پر 20 شخصیات کے پورٹریٹس آویزاں کیے ہیں جن میں سابق امریکی صدور اور معروف سیاستدانوں کی تصاویر شامل ہیں۔ ان تصاویر میں خاص طور پر ان شخصیات کی شامل کی گئی ہے جو امریکی تاریخ میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ، امریکی صدارتی دفتر میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی سنہری کاپی بھی رکھی گئی ہے، جو کہ ٹرمپ کے کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ان تبدیلیوں کے ذریعے ٹرمپ نے اپنے ذاتی ذوق اور شاندار ذاتی حیثیت کو وائٹ ہاؤس کے ماحول میں بھی واضح کیا۔