مصطفی عامر کیخلاف منشیات کا مقدمہ ختم کردیا گیا

کراچی(آئی این پی) عدالت نے مصطفی عامر کیخلاف منشیات کا مقدمہ ختم کردیا، کیس میں مصطفیٰ کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں مصطفی عامر کا مقدمہ ختم کردیاگیا ، منشیات کیس میں مصطفیٰ کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔،ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامر عرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے، ایس ایچ او نے مقتول مصطفیٰ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں۔عدالت نے ایس ایچ او کیبیان کے بعد مصطفیٰ کیخلاف مقدمہ ختم کردیا