ایل ڈی اے:آج سے ڈیجیٹل نوٹسز کا اجرا

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ بارے اجلاس ہواجس میں ایل ڈی اے میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے ایل ڈی اے کے تمام نوٹسز آج سے ڈیجیٹل جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا پہلے سات روز ٹیسٹ رن کے طور پر صرف ڈیجیٹل نوٹسز جاری کئے جائیں۔ ٹاو?ن پلاننگ، ہاو سنگ، سی ایم پی سمیت تمام ونگز کے نوٹسز پر کیو آر کوڈ ہوگا۔ ڈی جی نے ایل ڈی اے کال سنٹر کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔