پولیس اہلکار کاساتھیوں کیہمراہ محنت کش کیگھرپردھاوا

ملزم سخاوت نے محنت کش کی بیوی کیسرپرپستول کیبٹ مارکرزخمی کردیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ موجوکی ملیاں میں ایک پولیس کانسٹیبل سخاوت علی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش صدام حسین کے گھر داخل ہو کر اس کی بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،اس دوران ملزم سخاوت نے محنت کش کی بیوی مبشرہ کے سر پر پستول کے وار کرکے اسیزخمی کردیا اور بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے رہے، خواتین کا شور سن کر مقامی لوگ جمع ہوگئے ،جنہوں نے منت سماجت کرکے ملزموں کے چنگل سے متاثرہ خاندان کو آزاد کروایا، بتایا گیا ہے کہ ملزموں کے گھر کے دروازے کے باہر بچے کھیل رہے تھے جس پر ملزموں نے محنت کش صدام حسین کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،جب اس کی شکایت کی گئی تو ملزم مشتعل ہوگئے اور محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا، ملزم سخاوت کے بارے میں محنت کش نے بتایا کہ یہ آئے روز گلی میں کھڑے ہو کر فائرنگ بھی کرتا ہے جس کے بارے میں پولیس کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا ،مگر پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔