لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیشیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان اعظم اور عمر سجاد کو خفیہ اطلاع طلعت پارک سے گرفتار کیا گیاملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھیملزمان سے 6 عدد موٹر سائیکلیں7 عدد موبائلز، ہزاروں روپے نقدی اور 2 پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گی ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں موٹر-سائیکل چھیننے رابری اور سنیچنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نیشیراکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔