امریکی فضائیہ کے 30طیاروں کی یورپ کی مختلف ائیر بیسز پر لینڈنگ

واشنگٹن (آئی این پی )فلائٹ ریڈار نے امریکی فضائیہ کے تقریبا ً30طیاروں کے ایک غول کی تصویر جاری کی ہے جو یورپ کے مختلف ائیر بیسز پر اتارے گئے۔ غیرملکی خبررساںاددارے کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ ریڈار کے مطابق امریکی فضائیہ کے تقریباً 30طیارے، جن میں سے زیادہ تر KC-46APegasus اور KC-135 Stratotankers، رات گئے امریکا سے روانہ ہوئے اور یہ طیارے یورپ پہنچ کر الگ الگ ہوگئے۔ 2طیارے شمالی اٹلی میں ایویانو ائیر فورس کے اڈے پر لینڈ کرتے دیکھے گئے جبکہ 2 طیاروں نے سئیول کے جنوب مشرق میں سپین کے قصبے ڈی لا فرونٹیرا کے مورون ایئربیس پر لینڈ کیا۔ طیاروں کے ایک جوڑے نے جرمنی کے قصبے Kaiserslautern کا رخ کیا۔ ایک طیارہ یونان کے چینہ ائیر بیس پر اترا جبکہ ایک نے جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر لینڈنگ کی۔