ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی:فرانسیسی صدر

امریکہ نے ایران کو جنگ بندی کی پیشکش کردی، جواب کا انتظار ہے: ایمانوئل میکرون کی میڈیا سے گفتگو
ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے بتایا  امریکہ نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے۔تاہم فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو "اسٹریٹجک غلطی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ اگر ایران نے امریکا کی پیشکش کو قبول کرلیا تو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوجائے گی۔