نقدی، زیورات، موبائل لوٹے گئے، 2 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن میں اجمل سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عابد سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں دلاور سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں مصطفی سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسحاق سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں نشتر کالونی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، اسلام پورہ اور سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔