سڑکوں ،گھروں و کمرشل تعمیر سے پہلے گرد روکنے کیلئے پانی کا چھڑکائو لازمی
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور نے تعمیر و سڑکوں پر ملبہ ڈالنے والوں کو انتباہی ایڈوائزری جاری کر دی۔ جرمانے و کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق سڑکوں ،گھروں و کمرشل تعمیر سے پہلے گرد روکنے کے لیے پانی کا چھڑکائو لازمی قرار دے دیا ،سڑکوں پر ملبہ ڈالنا ممنوع قرار، تحریری اجازت کے بغیر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ ،تعمیراتی سامان گرین شیٹ سے ڈھانپنا لازمی قرار ،ہائیڈرنٹس اور یوٹیلیٹی لائنز کے سامنے رکاوٹ بنانا منع ،ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کے مطابق سائٹ پر سینکشن لیٹر اور انوائرنمنٹل سرٹیفکیٹ نمایاں آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ،تعمیراتی ملبہ فوری صاف کرنے کی ذمہ داری بلڈر کی ہو گی۔ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ 2020 لوکل گورنمنٹ بائی لاز کے تحت تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔