پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز محمود خان نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود کو ووٹ دے گی۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کر ونگا، ہمیں ایک سیٹ سے محروم کیا گیا اس پر بات ہوگی، ایم پی ایز سے ملاقات کے بعد باقی امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔