صدر کے خصوصی نمائندے ہان زینگ امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
بیجنگ (یو این پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکاکے آئندہ صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین،ہمیشہ چین امریکا تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور روابط کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ نئے عہد میں چین امریکا تعلقات کی درست سمت کو حاصل کیا جا سکے۔