انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

  پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی
اسلام آباد  (آئی این پی)انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔نجی ٹی وی  کے مطابق الیکشن کمیشن نے  پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔