پاکستانی قومی کرکٹر حسن علی کے گھر خوشی کی خبر آئی ہے۔
حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (Twitter) پر دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے فرد کا استقبال کیا ہے۔ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے، اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔"حسن علی نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ ان کے خاندان کو یہ خوشی کا موقع سلامت اور خوشگوار رہے۔