قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جن کا نام محمد ابراہیم رکھا گیا ہے۔
دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے، اور ان کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائداعظم ٹرافی میں حصہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔