جعفر ایکسپریس کا شیڈول تبدیل

لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے نے جعفر ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کردیا۔ 20 فروری سیکوئٹہ جانیوالی 40 ڈا ئون جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے صبح 7 کی بجائے ایک گھنٹہ پہلے 6 بجے چلا کرے گی ،ٹرین کے تمام سٹیشنوں پر رکنے کا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا اوریہ سہ پہر 4:40 کی بجائے ایک گھنٹہ پہلے 3 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچا کریگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے 20 فروری یا بعد کی تاریخوں میں بکنگ کرائی ہے، وہ ٹکٹ پر درج وقت سے ایک گھنٹہ پہلے سٹیشن پر پہنچیں۔مسافر ریلویز کی ٹریک مائی ٹرین ایپلی کیشن سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں، یہ فیصلہ انتظامی وجوہات پر کیا گیا ہیجبکہ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی 39 اپ جعفر ایکسپریس کا شیڈول پہلے والا ہی رہے گا۔