صوبہ بھر کے تمام کاروباری ،تاجر اور پرچون پر کیو آر کوڈ آویزاں کیا جائے:مراسلہ جاری
لاہور(پبلک نیوز) اب پیمنٹ کیش نہیں۔۔۔ ڈیجیٹل ہوگی۔ پنجاب حکومت نے واضح حکم جاری کردیا۔پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کاروباری لین دین کیور آر کوڈ اور راست کے ذریعے کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے صوبہ بھر کے تمام کاروباری ،تاجر اور پرچون پر کیو آر کوڈ آویزاں کیا جائے،کاروباری حضرات ، اور لیٹ پر رقوم کی ادائیگی کے لیے کیور آر کوڈ واضح نظر آنا چاہیے۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر ڈپٹی کمشنرز کو ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔مراسلے کے مطابق ڈیجیٹل پیمنٹ کی ذریعہ کیش لیس سسٹم نافذ العمل ہوگا،کیش لیس سسٹم سے عوام کی سہولت، شفافیت اور اکاؤنٹبلیٹی میں معاون ثابت ہوگی