پا ئیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے،:اقوام متحدہ میں تقریب سے خطاب
ویانا (آن لائن)  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  کہ پا ئیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔  پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور ترقی کے درمیان تعلق ناگزیر ہے اور پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، سفارتی نمائندے، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔ اسحاق ڈار نے آئی اے ای اے، یونیڈو، یو این او ڈی سی اور یو این او اوسا کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔