اڈیالہ جیل سے این آر او کے لیے منتوں کے خط آ رہے ہیں:مریم نواز

اڈیالہ جیل سے این آر او کے لیے منتوں کے خط آ رہے ہیں:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت مخالف تبصرے کیے اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے مسلسل خط آ رہے ہیں، جس میں این آراو کے لیے منتیں کی جا رہی ہیں، اور اس دوران ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، لیکن بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، اور رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔ یہ الزام انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر عائد کیا، جس نے ان کے مطابق ملک کو اقتصادی بحران میں مبتلا کیا اور دوست ملکوں سے تعلقات خراب کر دیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ان مشکلات سے نکال کر ایک نیا راستہ دکھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔مریم نواز نے اس موقع پر پنجاب کی حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتظامی اقدامات اور ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔