6 امتحانات کی پابندی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں پر لگائی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)جعلی امیدواروں کیخلاف لاہور بورڈ نے بڑی کارروائی کر دی۔ جعلی امیدواروں سے پیپر حل کر انے پر 82 طلبا پر آئندہ 6 امتحانات دینے کی پابندی لگادی۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ امیدوار آئندہ 3 سال بورڈ کا کوئی بھی امتحان نہیں دے سکیں گے۔مذکورہ 82 طلبا کی جگہ جعلی امیدوار مختلف امتحانی مراکز میں پرچے حل کر رہے تھے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی امیدواروں کیخلاف بھی قانون کیمطابق مقدمات اور کارروائی کی جارہی ہے،6 امتحانات کی پابندی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں جماعت کے امیدواروں پر لگائی گئی ۔امیدوار اپنی جگہ دوسرے طالبعلم کو امتحان دلوانے سے گریز کریں،رواں سال بھی جعلی امیدواروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔