لاہور(کرائم رپورٹر)ٹرکوں اور ٹرالروں کے مالکان کی ٹریفک رولز وائلیشن پر جرمانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کے باعث صنعت کا پہیہ رکا رہا۔ کراچی پورٹ سے امپورٹس کی ترسیل رکی رہی، پورٹ کی گودیوں پر جگہ نہیں رہی، نیا مال بحری جہازوں سے آف لوڈ کرنے میں تاخیر ،۔ ٹرکوں اور ٹرالروں کے مالکان کی ہڑتال سے خام مال کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے اور کئی صنعتیں بند ہونے کا خدشہ تھا ۔ لوہے کے تاجروں اور دیگر میٹلز کے امپورٹرزکو ہڑتال کی وجہ سے بھاری نقصان ہو ا۔ آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا نے بتایا کہ صرف ہمارے تاجروں کا نقصان اربوں روپے تک پہنچ چکا ۔ کراچی سے گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال نے پنجاب میں بھی صنعتی اداروں کی فیکٹریوں تک کراچی سے آنے والے خام مال کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔