بحری راستے سے زائرین کی روانگی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

 فیری کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،وفاقی وزیر سرداریوسف
لاہور (آئی این پی)ایران اور عراق زیارات کیلئے جانے والے زائرین کیلئے  خوشخبری، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ بحری راستے سے زائرین کی روانگی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے  گئے، اس ضمن میں فیری کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوری 2026 سے ایران و عراق زیارات پر جانے والے تمام زائرین صرف رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی روانہ ہو سکیں گے، اس فیصلے کا مقصد زائرین کے سفر کو مزید شفاف، محفوظ اور منظم بنانا ہے تاکہ غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ حالیہ مرحلے میں 67 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں